بلینکیٹ اسکول کوریج اسکول کے طلباء کو ہر قسم کے حادثات کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ کسی حادثے کے نتیجے میں موت واقع ہوجانے ، جسمانی اعضاء سے معذور ہوجانے ، بصارت ، سماعت ، گویائی ضائع ہوجانے یا مفلوج ہوجانے کی صورت میں پرسنل ایکسیڈنٹ انشورنس فوائد فراہم کرتی ہے ۔حادثے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں اخراجات کی نقد ادائیگی کی جاتی ہے ۔
بچے جو پاکستان کا مستقبل ہیں ، ان کو گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر لانے اور لے جانے پر جو ٹرانسپورٹرز مامور ہیں ان میں سے اکثریت پیشہ ور نہیں ہے ۔ جیسے جیسے سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔
والدین اپنے بچوں کی فیس میں سے صرف ۲۵ روپے ماہانہ بچائیں اور ذہنی طور پر پرسکون ہوجائیں ۔
پالیسی کے تحت کور ہونے والے رسک
- گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر واپسی
- صرف اس دن جب اسکول کھلا ہواور جس دن حادثہ ہوا ہو ،بچہ اسکول آیا ہو اور وہ راستے میں ہو
- اسکول کے پلے ایریا میں جو اسکول کے احاطے میں ہی ہو
- ٹرپ کے دوران جب اسکول کے کسی سینیئر عہدیدار کی تحویل میں ہو
صرف ۲۵ روپے ماہانہ کی ادائیگی پر ۱۶ سال کی عمر تک کے بچے کو اسکول میں اور اسکول سے باہر ہر قسم کے حادثات کیخلاف ۰۰۰، ۱۰۰روپے کا تحفظ حاصل ہے ۔
معاوضوں کا جدول
معاوضہ | امکان | نمبر شمار |
Rs. 100,000 | حادثے کے باعث موت واقع ہوجانا | 1 |
Rs. 100,000 | دونوں ہاتھوں کا ٹوٹ جانا یا دونوں آنکھوں کا ضائع ہوجانا یا ایک ہاتھ اور ایک آنکھ کا ضائع ہوجانا | 2 |
Rs. 50,000 | کہنی سے اوپر بازو کا ٹوٹ جانا | 3 |
Rs. 45,000 | کہنی کے نیچے سے بازو کا ٹوٹ جانا | 4 |
Rs. 50,000 | دونوں کان مستقل بہرے ہوجانا | 5 |
Rs. 10,000 | ایک کان مستقل بہرا ہوجانا | 6 |
Rs. 50,000 | ایک آنکھ ضائع ہوجانا | 7 |
Rs. 17,500 | انگوٹھا ضائع ہوجانا | 8 |
Rs. 12,500 | شہادت کی انگلی ٹوٹ جانا | 9 |
Rs. 5,000 | کوئی دوسری انگلی ٹوٹ جانا | 10 |
Rs. 50,000 | ٹانگ کا گھٹنے سے اوپر کا حصہ ٹوٹ جانا | 11 |
Rs. 35,000 | ٹانگ کا گھٹنے سے نیچے کا حصہ ٹوٹ جانا | 12 |
Rs. 5,000 | پیر کے انگوٹھے کا ٹوٹ جانا | 13 |
Rs. 3,000 | پیر کی کوئی اور انگلی ٹوٹ جانا | 14 |
Rs. 5,000 | درج بالا کے علاوہ مکمل معذوری کی صورت میں سالانہ معاوضہ قابل ادائیگی ہوگا ۔ |
15 |
Rs. 500 per week | (عارضی مکمل معذوری (24ہفتوں تک ادائیگی | 16 |