Select Page

ہیلتھ انشورنس

ہیلتھ سیکیور پلان

جائزہ ۔ اب آپ کی صحت سے متعلق تمام پریشانیوں کا خاتمہ
۔ جامع برانڈڈ اسکیم صحت سے متعلق تمام مسائل کے لئے بیش قیمت خصوصیات کے ساتھ ایک مکمل حل پیش کرتی ہے ۔
۔ صحت سے متعلق خدمات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ایک موثر ٹول ۔ مدد کے وقت آپ ہمیں اپنے پاس موجود پائیں گے ۔
۔ صحت یابی حاصل کرنے کے حوالے سے ہونے والے بڑے بڑے طبی اخراجات کی ادائیگی۔
۔ ایک بہتر اور منفرد انشورنس کور جو صحت سے متعلق تمام ایسی صورتحال کہ جب اسپتال میں داخلے کی ضرورت ہوتی ہے، کو سامنے رکھتے ہوئے بنایاگیا ہے ۔
۔ چند قومی کمپنیوں میں سے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی بھی ایک کمپنی ہے جو پوری دنیا میں2.3 ملین روپے کے طبی اخراجات کی براہ راست سیٹلمنٹ کرتی ہے ۔
۔ حکومت کی پالیسی ، صحت سب کے لئے، سے مکمل طور پر ہم آہنگ
۔ دنیا کے صف اول کے ری انشوررز کے ساتھ انشورنس کے انتظامات ۔

فوائد

آجر پر سے انتظامی اور مالی بوجھ کم ہوتا ہے ۔
برانڈنگ کے باعث ہم مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ پرکشش پیشکش کرتے ہیں ۔
آجر ملازمین کے دل جیت لیتا ہے اور اس کے نتیجے میں ملازمین زیادہ لگن اور شوق سے کام کرتے ہیں جس سے کارکردگی اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے
سے زائد برانچز کے وسیع ملک گیر نیٹ ورک کے باعث تقریباً ہر شہر کا بڑا اسپتال ہمارے پینل پر

پالیسی / اسکیم سے کون مستفید ہوسکتا ہے ؟

۔۶۵ سال کی عمر تک کے کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین
۔ زیر کفالت والدین کی کوریج کے لئے خصوصی ماڈیولز تشکیل دیئے گئے ہیں
۔ زیر کفالت بیٹی کی عمر میں اس کی شادی تک رعایت دی جاسکتی ہے
۔ زیر کفالت بیٹے کی عمر میں 25 سال تک کی رعایت دی جاسکتی ہے

پالیسی اسکیم کے تحت حاصل ہونے والے او پی ڈی فوائد

۔ جی پی اور اسپیشلسٹ کنسلٹیشن فیس
۔ ڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کی جانے والی ادویات
۔ لیبارٹری اور دیگر ٹیسٹ ( جیسے ایکس رے، ای سی جی اور الٹرا ساؤنڈ وغیرہ)
۔ دانتوں کی دیکھ بھال کے اخراجات
۔ ڈاکٹرز کے علاوہ رجسٹرڈ حکیموں اور متبادل ادویات کے اسپیشلسٹ کی کنسلٹیشن

سپتال میں داخلے کی صورت میں حاصل ہونے والے فوائد
۔ فی فرد، فی داخلہ، فی بیماری اسپتال کے اخراجات(حمل اور مہلک بیماریاں شامل نہیں ہیں)
۔ کمرے کا کرایہ ، نرسنگ کے اخراجات
۔ اسپتال کے اخراجات بشمول سرجیکل، انستھیزیاکے اخراجات
۔ آپریشن تھیٹر چارجز، کنسلٹیشن فیس، نرسنگ چارجز وغیرہ
۔ تشخص اور ادویات، خون، آکسیجن کی فراہمی، ڈائیلسس
۔ کیموتھراپی/ ریڈیو تھراپی ، پیس میکرز کے اخراجات( ہاسپٹلائزیشن یونٹ سے مشروط)
۔ متفرق اخراجات، اسپتال میں داخلے سے قبل اور داخلے کے بعد ہونے والے اخراجات

نوٹ: ۲۴ گھنٹے اسپتال میں داخلے کے لئے مریض کا مقامی رہائشی ہونا ضروری ہے

خصوصی تشخیص کے تحت حاصل ہونے والے فوائد

ایسی صورت میں جب اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہ ہو ، صرف اسپیشلسٹ کی جانب سے آؤٹ پیشنٹ کی بنیاد پر خصوصی تشخیص کیلئے یہ سہولت صرف درج ذیل ٹیسٹس پر مشتمل ہے

(CAT-SCAN) کیٹ اسکین –
(MRI) ایم آ ر آئی –
(NUCLEAR SCANS) نیوکلیئر اسکین –
(ANGIOGRAPHIES) انجیو گرافی –
(EEG,EMG, ETT & ECHO) ای ای جی، ای ایم جی، ای ٹی ٹی اور ایکو –

مہلک بیماریوں کی صورت میں حاصل ہونے والے فوائد

۔ دل کی شدید تکلیف( دل کا دورہ) کی صورت میں ہونے والے اخراجات
۔ بائی پاس گرافٹنگ
۔ سی وی اے اسٹروک
۔ گردے فیل ہوجانا
۔ خوراک کی نالی اور دیگر اہم اعضاء کی پیوندکاری
۔ زیادہ جل جانے کی صورت میں
۔ ایڈز
۔ گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی
۔ کیمو تھراپی
۔ ہڈیوں کا ٹوٹ جانا
۔ کولھے کی ہڈی کی تبدیلی

دانتوں کی حفاظت سے متعلق حاصل ہونے والے فوائد

دانتوں کی حفاظت کے لئے درج ذیل فوائد حاصل ہیں:
۔ دانتوں کی حفاظت ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ او پی ڈی،( فی خاندان) پر مشتمل ہے ۔
۔ بشمول کنسلٹیشن اور ادویات ، بہت زیادہ متاثرہ دانتوں کا علاج اور مسوڑھوں کی بیماریاں ۔
۔ تمام آرتھوڈونٹک پروسیجرز، پروستھیسس(مثلاً ڈینچرز) بنوانا یا اس کی تبدیلی ، اسکیلنگ اور پالیشنگ وغیرہ شامل نہیں ۔
۔ دانتوں کے علاج سے متعلق کل قابل ادائیگی بلز کی مجموعی رقم ( فی خاندان) او پی ڈی کے لئے کل مختص رقم کے ۴۰ فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔

میٹرنٹی سے متعلق حاصل شدہ فوائد

۔ گائناکولوجسٹ فیس
۔ انیستھیٹک فیس
۔ ڈائیگنوسٹک ٹیسٹس
۔ مس کیرج
۔ میڈیسن
۔ بے بی نرسنگ کیئر
۔ لیبر روم چارجز
۔ آپریشن تھیٹر چارجز وغیر

  • تمام کلیمز داخل کرنے کا طریقہ کار بالکل آسان ہے ، اس کے لئے ملازم کی جانب سے ایک پرُ کردہ پروفارما درکار ہوتا ہے جو آجر یا امیدوار کی جانب سے تصدیق شدہ ہو ۔ پروفارما کے ہمراہ نسخے، بلز اور رسیدیں (اصل ) وغیرہ منسلک کرنی ہوں گی ۔
  • پینل پر موجود اسپتال کو کلیمز کی براہ راست ادائیگی ۔
  • تمام کلیمز چار(4) ہفتوں کے اندر جمع کرانے ہوں گے۔

پینل ہسپتال کی فہرست

ڈاؤن لوڈز
کلیم فارم
فیملی ہیلتھ سے متعلق سوالنامہ