بانڈز
سرکاری حکام اور نجی مالکان کے ساتھ کنٹریکٹ کے لئے کنٹریکٹرز کے ایماء پر بڈ بانڈ جاری کیا جاتا ہے۔
کنٹریکٹرز آل رسک انشورنس
اس کا بنیادی مقصد کنٹریکٹ ورکس ، کنسٹرکشن پلانٹ اور ایکوپمنٹ اور/ یا کنسٹرکشن مشینری سے متعلق ہونے والے نقصان اور تعمیراتی پروجیکٹ کے دوران پراپرٹی کے نقصان اور / یا جسمانی چوٹ لگ جانے کی صورت میں ایک جامع اور موزوں تحفظ فراہم کرنا ہے۔
کنٹریکٹرز، پلانٹ اینڈ مشینری انشورنس
یہ سالانہ بنیاد پر کنٹریکٹرز کے پلانٹ اور مشینری کی انشورنس ہے ۔
یہ کام کے دوران یا مینٹی ننس آپریشن کے دوران ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کو کور کرتی ہے اور یہ مخصوص تعمیراتی سائٹ تک محدود ہے۔
الیکٹرونک ایکوپمنٹ انشورنس
یہ انشورنس تمام الیکٹریکل سسٹمز جن کے لئے عام طور پر بجلی درکار ہوتی ہے ، ان کے کام کرنے یا نہ کرنے یا مینٹی ننس آپریشن کے دوران ہونے والے نقصان کو کور کرتی ہے۔
اریکشن آل رسک انشورنس
انجینئرنگ انشورنس کی یہ برانچ مشینری، پلانٹ اور کسی بھی قسم کے اسٹیل اسٹرکچرز کی اریکشن اور اریکشن پروجیکٹ کے دوران کسی پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان یا زخمی ہوجانے کی صورت میں ایک جامع اور مناسب تحفظ فراہم کرتی ہے۔
ضمانت
یہ بانڈ کنٹریکٹر کی ایماء پر پروجیکٹ اونر کے حق میں جاری کیا جاتا ہے جو پروجیکٹ کی تکمیل اور کار کردگی کے حوالے سے ضمانت فراہم کرتا ہے۔
مشینری بریک ڈاؤن
یہ کام یا مینٹی ننس آپریشن کے دوران پلانٹ ، مشینری اور مکینیکل ایکوپمنٹ کے حوالے سے موثر صنعتی انشورنس فراہم کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے۔