فخر الدین ولیکا ( 1982 – 1959 ) ۔ ولیکاز فیملی |
|
جناب فخر الدین ولیکا جن کا شمار پاکستان کے نامور صنعتکاروں میں ہوتا ہے، نے پاکستان انشورنس کارپوریشن(موجودہ پاکستان ری انشورنس کمپنی) سے ۲۰ فی صد ایکویٹی کے ساتھ ۱۹۵۹ میں یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی بنیاد رکھی ۔ جناب فخر الدین ولیکا ، بشمول ولیکا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، جس کا ۱۹۴۷ میں پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح نے افتتاح کیا، متعدد پروجیکٹس پر کام کرچکے ہیں ۔جناب فخرالدین ولیکا اسٹیم شپ کمپنی کے مالک بھی رہے اور اس کے علاوہ وہ بشمول مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ اور پاکستان انشورنس کارپوریشن ، متعدد تجارتی اداروں کے بورڈز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ جناب فخر الدین ولیکا ۱۹۵۹ سے اپنی وفات دسمبر ۱۹۷۲ تک انشورنس کمپنی کے چیئر مین رہے۔ اصل میں تو یونائیٹڈ انشورنس کے قیام کا مقصد لائف ایشورنس اور جنرل انشورنس تھا۔ اپنی متعدد برانچز کے ساتھ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کا پاکستان (مغربی پاکستان) اورمشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں ایک بڑا نیٹ ورک تھا ۔ جنرل انشورنس میں کمپنی خصوصی انشورنس بزنس جیسا کہ انجینئرنگ (ای اے ار ، کار، مشین بریک ڈاؤن اور بونڈز) میرین ہل،ایوی ایشن ہل، ہیل اسٹورم اور لاس آف پرافٹس میں کام کررہی تھی۔ بحیثیت (بڑی) کمپنی اور پاکستان انشورنس کارپوریشن کے تعاون سے کمپنی نے قابل قدر آغاز کیا ۔ ترقی کا یہ سفر ۷۰ کی دہائی میں اس کے لائف سیکٹر کی نیشنلائزیشن تک جاری رہا ، گوکہ اس وقت یونائیٹڈ انشورنس کمپنی ایک حکومتی تحویل میں تھی لیکن لندن، زیورخ، اور میونخ میں مقیم اس کے ری انشوررزضرورت کے تحت مختلف ری انشونس معاہدے کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے تھے ۔ فروری ۱۹۸۲ میں ولیکاز نے کمپنی کے کنٹرولنگ شیئرز چند افراد پر مشتمل ایک گروپ کے حق میں منتقل کردیئے۔ |
|
میاں عزیز الحق قریشی ( 1985 – 1982 ) |
|
نئی ٹیم نے لاہور کے میاں عزیز الحق قریشی کو کمپنی چیئرمین مقرر کردیا ۔ میاں عزیز الحق جو ایک بڑے زمیندار ہیں ، بشمول صنعت و تجارت مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔ باوجود اسکے کہ میاں عزیز نے برطانیہ میں کئی ٹریڈنگ ہاؤسز اور ایک مالیاتی ادارہ قائم کیا لیکن لاہور سے ان کی والہانہ محبت نے انہیں بیرون ملک اپنی تمام سرگرمیاں ختم کرنے پر مجبور کردیا ۔ ۔ | |
زین العابدین ( 1988 – 1985 ) |
|
|
چند سالوں کے بعد جناب زین العابدین بیلفاسٹ ( آئر لینڈ ) میں صنعتی مفادات کے حامل تھے، کمپنی کے چیئر مین کی حیثیت سے کامیاب ہوئے ۔ ۱۹۸۹ میں جناب زین العابدین نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور انہوں نے قابل ذکر اقدامات کے ذریعے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کو مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رکھا۔ .جناب زین العابدین کے استعفے کے بعد کمپنی کی چیئر مین شپ جناب چوہدری حبیب الرحمٰن کے حصے میں آئی |
چوہدری حبیب الرحمٰن ( 2007 – 1998 ) |
|
جناب چوہدری حبیب الرحمٰن ملک کے معروف صنعتکار / مائنز اونر اور تاجر ہیں جنکا تعلق لاہور سے ہے آپ زاہد اسٹیل، انڈس کول مائنز ، جے کے ز کے چیئرمین اور حبیب اسٹیل ، پولکریٹ، شہاب کول مائنز، دید شنید پبلیکیشنز، عزیز کول مائنز، جنرل اسٹیل ملز اور ٹرانس فیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو رہ چکے ہیں ۔ | |
میاں ایم ۔ اے شاہد ( 2012 – 2007 ) |
|
اپریل ۲۰۰۷ میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز نے کمپنی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے ایک پیشہ ور شخصیت جناب میاں ایم اے شاہد کا انتخاب کیا۔ جناب میاں ایم اے شاہد نے کمپنی کو ایک نیا ویژن دیا ۔ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈاس وقت دیگر کمپنیز جیساکہ تواصل انشورنس، ایل ایل سی ، ابوظہبی، یونائیٹڈ ٹریک سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، یونائیٹڈ انٹرنیشنل ایگروسروسز، یونائیٹڈ سافٹ ویئر اینڈ ٹیکنالوجیز انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انٹرنیشنل فارمز کے ساتھ ساتھ یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ آف کمپنیز کی بھی رکن ہے ۔ جنوری ۶، ۲۰۱۲ کو جناب میاں ایم اے شاہد یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ڈائیریکٹر و چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ۔ |
|
چوہدری حبیب الرحمٰن ( جنوری 2012 تا مارچ 2012 ) |
|
جنوری ۹، ۲۰۱۲ کو بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی جانب سے جناب چوہدری حبیب الرحمٰن کا بطور کمپنی چیئرمین انتخاب کیا گیا ۔.مارچ ۱، ۲۰۱۲ کو چوہدری حبیب الرحمٰن نے چیئرمین یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آ ف پاکستان لمیٹڈ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے | |
خواص خان نیازی ( مارچ 2012 تا مارچ 2014 ) |
|
مارچ ۱، ۲۰۱۲ ہی کو بورڈ آف ڈائیریکٹرز نے جناب خواص خان نیازی کو کمپنی کا چیئرمین منتخب کرلیا. مارچ ۱، ۲۰۱۴ کو جناب خواص خان نیازی نے چیئرمین یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔ | |
چودھری حبیب الرحمن ( مارچ، 2014 – 27 مئی ، 2015 ) |
|
جناب چوہدری حبیب الرحمٰن 01مارچ،2014کو کمپنی کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔ کمپنی کے ڈائریکٹر و چیئرمین جناب چوہدری حبیب الرحٰمن 27مئی ،2015کو خالق حقیقی سے جاملے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین جناب چوہدری حبیب الرحمٰن تقریباً دہائیوں تک کمپنی کے بورڈ سے وابستہ رہے ۔جناب چوہدری حبیب الرحمٰن کاروباری لحاظ سے مستحکم اور کھرے انسان تھے ۔ وہ اعتماد اور کھلے ذہن کے ساتھ فیصلے کرتے تھے جس سے ان کے ساتھیوں کو اعتماد وحوصلہ ملا۔ وہ دوسروں کی منشاء کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔ آپ کی تمام تر توجہ اپنے منصوبوں پر مرکوز رہتی تھی اور کسی جذباتی رو کے بغیر کام کرنے کی صلاحیت کے حامل تھے۔وہ ایک سچے کاروباری انسان اور کامیاب صنعتکار تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی خدااور نظام پریقین اور اصولوں کے ساتھ بسر کی ۔ |
|
چوہدری نجیب الرحمن ( جون 2015 تا اپریل 2017 ) |
|
جون ۱، ۲۰۱۵ کو بورڈ آف ڈائیریکٹرز نے جناب چوہدری نجیب الرحمان کو کمپنی کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔ آپ 1989 سے یوآئی سی بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جناب نجیب الرحمن نے 29 اپریل 2017 کو کمپنی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ |
|
جاوید صادق (اپریل 2017 – ستمبر 2021) |
|
29اپریل ، 2017 میں جناب جاوید صادق صاحب کو کمپنی کے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا، ان کے پاس بینکنگ سیکٹر، مالیاتی اداروں اور حکومتی خد مختار اداروں میں کام کرنے کا تجربہ ہے. جنا ب جاوید صادق صاحب کو اپنے کیریئر میں کلیدی عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ |