بینک اور مالیاتی ادارے اپنی آپریشنل سرگرمیوں کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی طور پر مسلسل خطرات سے دوچار رہتے ہیں ۔ لہٰذا ان خطرات/مشکلات سے تحفظ کے لئے رسک ٹرانسفر مکینزم کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
بینکرز بلینکٹ کور بینکوں اور مالیاتی اداروں کی منفرد ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے ۔
بینکرز بلینکٹ کور مختلف انشورنگ کلاز ز کے تحت مخصوص ضروریات کے مطابق سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ یہ انشورنگ کلاز ز مندرجہ ذیل ہیں:
ملازمین کی جانب سے بددیانتی
یہ شق ادارے کے اپنے بیمہ شدہ ملازم کی جانب سے غبن/ خرد برد / خیانت کی صورت میں ہونے والے نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔
عمارت/ احاطے میں
یہ شق بیمہ شدہ جائیداد یا وہ احاطہ/ مقام جو بیمہ شدہ ہو اور وہاں کاروباری سرگرمیاں انجام دی جاتی ہوں یا وہ مخصوص مقامات جن کا اس شق کے تحت واضح تعین کردیا گیا ہو ، کو درپیش خطرات بشمول آگ لگ جانے کی صورت میں تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ دیگر چند خطرات جن کا یہ شق احاطہ کرتی ہے درج ذیل ہیں
الف – تجوری اور کاؤنٹر پر موجود کیش نقدی
ب – لاکرز
نقل وحمل( لانے لے جانے) کے دوران
یہ شق بیمہ شدہ ملکیت/ جائیداد کے احاطے سے متعین ( طے شدہ) جغرافیائی حدود تک نقل و حمل ( لانے لے جانے) کے دوران درپیش خطرات اور/ یا نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔
جعلسازی اور دھوکہ دہی
یہ شق ملازم کی جانب سے جعلسازی یا دھوکہ دہی (جعلسازی یا دھوکہ دہی سے مراد کسی بھی ملازم کی جانب سے جعلسازی یا دھوکہ دہی کے ذریعے کسی دستاویز میں تبدیلی ہے کہ جس سے اسے رقوم یا اشیاء کی ملکیت حاصل ہوجائے) کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ شق جعلی چیکس کے ذریعے پہنچنے والے نقصان کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتی ہے ۔
سیکیوریٹیز (تمسکات)
یہ شق بیمہ شدہ ( اسٹاک ، سرٹیفکیٹس، بانڈز اور دیگر اسٹاک جنہیں سرکاری اتھارٹی کے تحت ضمانت حاصل ہو وغیرہ) کی سیکیوریٹیز کہ جب وہ بیمہ شدہ احاطے میں موجود ہوں یا دیگر صورتوں میں ہونے والے نقصان /خطرات کا احاطہ کرتی ہے ۔
جعلی کرنسی
یہ شق بیمہ شدہ مقام پر کہ جہاں عام اور معیاری طریقہ کار پر عمل کیا جارہاہو اور مکمل طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہوں ، میں کیشیئر یا کسی دوسرے ملازم ( جسے اختیار حاصل ہو) کی جانب سے جعلی کرنسی قبول کرلینے سے ہونے والے نقصان کو کور کرتی ہے ۔
دفتر اور سامان
یہ شق دفتر کو آگ لگ جانے یا دیگر خطرات کے باعث ہونے والے نقصانات کے خلاف کوریج فراہم کرتی ہے ۔ یہ پالیسی حاصل کرتے وقت بیمہ شدہ احاطے میں موجود سامان / اشیاء کی واضح صراحت ہونی چاہئے ۔ منجمد اثاثے اور کمپیوٹر آلات بھی اس زمرے میں آتے ہیں ۔