Select Page

فصل کا بیمہ

قدرتی آفات ، آگ اور آسمانی بجلی اور کھڑی فصل پر کیڑوں مکوڑوں کے حملے کے خلاف مالیاتی تحفظ۔

کسان

  • کسان کے وسائل اور واجبات ادا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا
  • پریمیم کی کم شرح

قرض دینے والے(بینک)
فصلوں کے خراب ہوجانے کی صورت میں نادہندگی کے خلاف تحفظ

انشورر(بیمہ کرنے والی کمپنی)
بڑے کاروباری حجم / ٹرن اوور کی وجہ سے فروخت اور انتظامی لاگت نمایاں طور پر کم ہوجاتی ہے

کسان
قرض لینے والے تمام کسانوں کے لئے لازمی ہے

فصلیں جنکا پالیسی احاطہ کرتی ہے
تمام میدانی فصلیں

کوریج کی اقسام

کنسورشیم دو اقسام کی کوریج دیتا ہے

  • رقبے کی بنیاد پر ہونے والے نقصان کی تلافی – (Catastrophe Area Loss Cover (CALC
  • انفرادی نقصان کی بنیاد پر کی جانے والی تلافی – (Catastrophe Individual Loss Cover (CILC

نوٹ:
سی ائی ایل سی کا تعین سی ا ے ایل سی کے ساتھ کیا جائے گا ۔

خطرات جنکا پالیس کے تحت احاطہ ہوتا ہے
ضرورت سے زیادہ بارش ، سیلاب ،خشک سالی ، شدید برف باری ، طوفان، کیڑوں/ مکوڑوں کا حملہ ، کہر، آندھی ، آگ اور بجلی ۔

کوریج کی مدت
بوائی سے لیکر کٹائی یعنی تیار فصل تک.

بیمہ شد ہ ر قم
ابتدائی رقم یا بشمول مارک اپ قرض کی بقایا رقم
( کراپ پالیسی میں صراحت کردہ رقم کے مطابق )

نقصان کا ازالہ
قابل ادائیگی معاوضے کی تفصیل:

وہ حالات/ صورتحال جس میں معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی ، درج ذیل ہے:

  • فصل کسی ایسے علاقے میں ہو جسے حکومت کی جانب سے ’’ آفت زدہ ‘‘ قرار دیا جا چکا ہو اور فصل کو پہنچنے والا نقصان ان نقصانات میں سے ہو کہ جن کے تحت فصل بیمہ کرائی گئی ہو.
  • اخبارات میں اعلان کیا جاچکا ہو.
  • اس اعلان کے نتیجے میں کسان / کاشتکار کو عشر/ زمین پر آمدنی کی ادائیگی سے مثتثنیٰ قرار دیا جاچکا ہو ۔
  • کسان/ کاشتکار اور بیمہ شدہ فصل ، عشر/ لینڈ ریوینیو خسرہ گردواری میں شامل ہے۔

معاوضہ:

  • پچیس فی صدتک متاثرہ فصل کے کلیم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی.
  • پچیس سے پچاس فی صدتک متاثرہ فصل کے معاوضے کی ادائیگی واجب الادا قرض کے پچاس فی صد کے مساوی کی جائے گی.
  • نقصان پچاس فی صدسے زائد یا پچھتر فی صد تک ہونے کی صورت میں معاوضہ واجب الادا قرض / لون کا سو فی صد ا دا کیا جائے گا.

ریفرنس yield (حوالہ پیداوار)
ریفرنس (حوالہ پیداوار) سے مراد بیمہ شدہ فصل کی وہ اوسط پیداوار ہے جو سب سے چھوٹی یونین کونسل ، تحصیل یا ڈسٹرکٹ میں گذشتہ تین سالوں ( ماسوائے کسی غیر معمولی سال کے) کے دوران اسی فصل کی ( فی ایکڑ / کلوگرام یا فی ہیکٹر/ کلو گرام ) پیداوار ہے جس کا ریکارڈ سرکاری طور پر محکمہ زراعت /ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے پاس موجود ہے ۔

بیمہ کی ادائیگی کا طریقہ کار
تمام قرض حاصل کرنے والوں کے لئے لازمی

  • بینک بشمول ڈیمانڈ ڈرافٹ، انشورنس کمپنی کومجوزہ پروپوزل فارم پر تمام ممکنہ تفصیلات فراہم کرے گا.
  • نئے / رینیول کیسز میں بیمہ کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں بینک منیجر کو انڈر ٹیکنگ (ضمانت)جاری کرنی ہوگی .
  • لون کے ادائیگی کے وقت بینک منیجر متعلقہ اقرار نامے پر لون لینے والے فرد کے دستخط لے سکتا ہے .

کراپ/ فصل پالیسی کے لئے درکار تفصیلات

  • پے آرڈر ، ڈیمانڈ ڈراٖفٹس کی تعداداور تاریخیں.
  • برانچ/ شاخ کا نام اور کوڈ .
  • قرض حاصل کرنے والے کا نام.
  • قرض حاصل کرنے والے کے والد کا نام.
  • مکمل پتہ .
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی نقول یا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر.
  • اکاؤنٹ نمبر جس کے تحت لون لیا گیا ہو اور لون کی رقم.
  • لون کی وصولی کی تاریخ .

تجدید کے لئے درکا رتفصیلات

  • سابقہ پالیسی نمبر.
  • تاریخ جب لون حاصل کیا گیا ہو.
  • قرض حاصل کرنے والے /بینک کے پتے میں تبدیلی ، اگر ہو.

پالیسی کا اجراء
انشورنس کمپنی پالیسی کا اجراء درج ذیل شرائط کی بنیاد پر کرے گی:

  • مکمل معلومات کا حصول
  • بیمہ کی ادائیگی
  • کراپ پالیسی فصل کی بوائی سے اس کی کٹائی تک کارآمد ہوگی

کلیم کی ادائیگی کا طریقہ کار

  • 72 گھنٹوں کے اندر اطلاعی خط ارسال کرنا
  • اس نوٹیفکیشن کے اخباری تراشے کی مصدقہ نقل جو حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہو
  • گاؤں/ تحصیل/ چک کی سطح پر عشر / لینڈ ریوینیو جمع بندی/ گردواری جس میں کسان/ کاشتکار کے نام اور فصل کی صراحت ہو
  • زمینی نقشے( شجرہ کشتواری/ عکس شجرہ) کی کاپی
  • انشورنس پالیسی اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ لون اسٹیٹمنٹ
  • درخواست اور / یا قرض حاصل کرنے والے اور بینک کے درمیان معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی ۔
  • ناگہانی کے وقت واجب الادا بینک بیلنس سرٹیفکیٹ ۔
  • کوئی اور ایسی دستاویز جس سے ہونے والے نقصان کا ثبوت ملتا ہو۔
  • سرویئر کی ایسسمنٹ رپورٹ

تباہ شدہ فصل کے کلیم کی ادائیگی

  • کلیمز کی تمام ادائیگیاں فائنل ایسسمنٹ (حتمی جائزے) اور پالیسی کے قواعد و ضوابط کے مطابق بینک کو کی جائیں گی ۔
  • انشورنس کمپنی بشمول مارک اپ ( اس رقم پر جو انشورنس سرٹیفکیٹ میں صراحت کی گئی ہو) بقایا قرض بشمول مارک اپ کی دائیگی بینک کو کرے گی ۔