آپ اپنے خاندان کے کفیل ہیں لیکن آپ کی دوکان آپ کی کفیل ہے ۔ یہ آپ کو آپ کی اپنی شرائط پر روزی کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے جہاں آپ خود ہی مالک ہوتے ہیں۔ آپ کا کاروبار صارفین کے اخراجات میں بڑھتے ہوئے رجحان کے نتیجے میں آپ کی سرمایہ کاری پر پُر کشش منافع کی ضمانت دیتا ہے ۔ تاہم امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی قدرتی آفات تشویش کا باعث ہے ۔
آپ کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود آپ کی دوکان مسلح ڈکیتی ، فسادات، ہڑتالوں ، آگ، قدرتی آفات اور خراب موسمی حالات جیسے خطرات سے دوچار رہتی ہے ۔ان نقصانات کے نتیجے میں آمدنی اور تعمیر پرہونے والے بڑے اخراجات بڑے نقصان کے باعث عمارت کی مرمت ، بحالی یا اپنی کاروباری جگہ کی تبدیلی تقریباًناممکن ہوجاتی ہے۔
یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی یہ کوشش ہے کہ وہ آپ کی دوکان اور اسٹاک سے متعلق ہونے والے متوقع مالی نقصان کے خلاف کسٹمائزڈ انشورنس پروگرام کے ذریعے آپ کے کاروبار اور اثاثوں کو تحفظ فراہم کرے۔
پالیسی کے تحت حاصل شدہ تحفظ
شاپ سیکیور پلان پلس پروٹیکشن درج ذیل نقصانات کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔
۔ مسلح ڈکیتی ، چوری
۔ فسادات اور ہڑتال کی وجہ سے ہونے ولا نقصان
۔ زلزلہ
۔ بارش ، سیلاب ، سائیکلون ( گردباد) اور شدید طوفان
۔ جرائم پیشہ افراد کی کارروائیاں
۔ آگ اور بجلی
۔ دھماکے
۔ ہوائی جہاز اور دیگر فضائی آلات کے گرنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان
۔ موٹر گاڑی کے اثرات
۔ کرائے کا نقصان
لاس آف رینٹ فیچر ایسی صورت میں کرائے کی مد میں ہونے والی آمدنی کے نقصان یا کرائے پر حاصل کی جانے والی متبادل دوکان کی مد میں ہونے والے اضافی اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے کہ جب اس بیمہ شدہ دوکان کو اتنا خطرناک قرار دے دیا جائے کہ وہ ناقابل استعمال ہوجائے ۔ یہ صرف ایسی صورت میں قابل اطلاق ہوگا کہ جب عمارت شاپ سیکیور پلان پلس کے تحت بیمہ شدہ رقم کے زیادہ سے زیادہ ۱۰ فیصد کے تحت کور ہوگی ۔
آپ کا کیش
یہ منفرد انشورنس پلان بیمہ شدہ کل رقم کے ۵ فیصد کیش یعنی زیادہ سے زیادہ ۰۰۰، ۱۰روپے تک کی رقم خواہ وہ تجوری میں ہو یا دوکان میں موجود ہو، کے لئے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
حادثے کے خلاف تحفظ
کیش کوریج کے ساتھ ساتھ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی پروپوزر یا پروپوزر کی جانب سے شاپ آپریشنز کے لئے نامزد کردہ فرد کے لئے بلٹ ان شاپ سیکیور پلان پلس ایکسیڈنٹ پروٹیکشن فراہم کرتی ہے ۔ دوکان کے اندر حادثے کی صورت میں موت یا مستقل معذوری کے باعث یونائیٹڈ انشورنس کمپنی بیمہ شدہ کل رقم یا ۱۰۰،۰۰۰ روپے اداکرے گی۔ موت واقع ہوجانے کی صورت میں دیگر فوائد درج ذیل ہیں:
فائدہ | معذوری |
Rs. 100،000 | دونوں آنکھیں یا دونوں ہاتھ یا دونوں ٹانگیں ضائع ہوجانے کی صورت میں |
Rs. 55,000 | ایک ہاتھ ضائع ہوجانے کی صورت میں |
Rs. 50,000 | ایک آنکھ یا ایک ٹانگ ضائع ہوجانے کی صورت میں |