گھروہ پرسکون جگہ ہے جہاں ہر وقت آپ کا دل اٹکا رہتا ہے ۔ آج کے اس ہنگامہ خیز دور میں گھر وہ جگہ ہے جہاں آپ سکون اور آرام محسوس کرتے ہیں ۔ ایک ایسی جنت جہاں گرمجوشی اورمحبت ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے آج بے یقینی کے اس دور میں آپ کا گھر بڑھتے ہوئے انسانی اور قدرتی خطرات سے دوچار ہے ۔
آپ کی جانب سے اختیار کی جانے والی تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود آپ کا گھر ڈکیتی ، قدرتی آفات، خراب موسم ، آگ اور دیگر خطرات سے دوچار رہتاہے ۔
اشیائے صرف اور تعمیر نو کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی ناممکن ہے۔ یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آپ کے خوشیوں سے بھرے گھر کے لئے ایک کسٹمائزڈ انشورنس پروگرام کی پیشکش کرتی ہے جو آپ کے گھر اور اس سے متعلق اشیاء کے حوالے سے مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
پالیسی کے تحت حاصل شدہ تحفظ
ہوم سیکیور پلان درج ذیل نقصانات کا احاطہ کرتا ہے ۔
۔ مسلح ڈکیتی ، چوری اور گھر کی ٹوٹ پھوٹ
۔ زلزلہ سے ہونے والا نقصان
۔ بارش ، سیلاب، سائیکلون اور شدید موسم کے باعث ہونے والے نقصانات
۔ فسادات اور ہڑتال سے ہونے والے نقصانات
۔ دہشتگردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات
۔ آگ اور بجلی سے ہونے والے نقصانات
۔ دھماکے
۔ ہوائی جہاز اور دیگر فضائی آلات کے گرنے سے ہونے والے نقصانات
۔ پانی کا پائپ پھٹ جانے کی صورت میں ہونے والا نقصان
۔ گاڑی کی وجہ سے ہونے والا نقصان
۔ درخت کے گرنے سے ہونے والا نقصان
۔ حادثاتی نقصان (گلیزنگ)
۔ زیر زمین ٹینک میں حادثے کی وجہ سے ہونے والا نقصان
۔ کرائے کا نقصان
کرائے کے نقصان کی سہولت کرائے سے حاصل ہونے والی یا اضافی آمدنی کے نقصان کا ایسی صورت میں احاطہ کرتی ہے کہ جب گھر رہنےکے قابل نہ ہو ۔اس کا اطلاق صرف ایسی صورت میں ہوگا جب عمارت ہوم سیکیور پلان کے تحت بیمہ شدہ ہو اور یہ رقم بیمہ شدہ رقم کی %10 ہو۔
آپ کی قیمتی اشیاء
ایک شاندار انشورنس پلان جو بشمول زیورات اور نقدی آپ کی انتہائی قیمتی اشیاء کے نقصان کی صورت میں تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ زیورات کی حفاظت کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ایسا صرف اس لئے نہیں ہوتا کہ وہ بہت قیمتی ہوتے ہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لئے خصوصی توجہ اس لئے بھی درکار ہوتی ہے کیونکہ ان سے جذباتی وابستگی ہوتی ہے۔ خواتین اکثر یہ زیورات پہنی ہوئی ہوتی ہیں ۔ اس چیز کے پیش نظر ہوم سیکیور پلان ڈیزائن کیا گیا ہے جو درج ذیل صورتوں میں زیورات کے نقصان کی تلافی کرتا ہے۔
گھر میں
۔ مخصوص سیف ڈپازٹ لاکر میں
۔ گھر سے لاکر میں رکھنے یا لاکر سے نکال کر گھر لانے کی صورت میں
۔ ہر دو صورتوں میں ( بیمے کی حد سے زیادہ نقصان ہوجانے یا دیگر صورت میں زیورات کی کل مالیت کے %25 تک کی ادائیگی)