Select Page

 

منگل ۲۲ جنوری ۲۰۱۳ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) کے زیر انتظام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں ” ” کے عنوان سے سالانہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ کانفرنس کا انعقاد لکی سیمنٹ اور جے ایس بینک کے تعاون سے کیا گیا تھا جبکہ اس کانفرنس کو اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور لوٹی پاکستان پی ٹی اے کا بھی تعاون حاصل تھا ۔ جناب فواد اے ہاشمی ، پریزیڈنٹ وچیف ایگزیکٹیو آفیسر (پی آئی سی جی) نے کانفرنس کا افتتاح کیا

انہوں نے اپنی گفتگو میں پی آئی سی جی کی اپنے کارپوریٹ پارٹنرز کے ساتھ ہونے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تقریباً ۶۰۰ افراد (پی آئی سی جی) کے ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی ہے جس میں سے ۳۶۱ افراد سرٹیفائیڈ ڈائریکٹرز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی جی صنفی تنوع کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی کام کررہا ہے جس کے لئے اس نے اپنا ہدف ۳۵ فیصد تک مقرر کیا ہے ۔