پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی درجہ بندی میں اضافہ کر تے ہوئے اسے اے پلس کر دیا ہے۔ پاکراکے مطابق کمپنی نہ صرف مضبوط مالی بنیاد پر استوار ہے بلکہ پالیسی ہولڈروں اوردیگر تمام پارٹیوں سے کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔کمپنی کی مارکیٹ پوزیشن اور کارکردگی مستحکم ہے جبکہ مارکیٹنگ ٹیم اورآئی ٹی کے شعبے معیاری اور پالیسی بہتر ہیں۔میاں شاہد کی سربراہی میں یونائیٹڈ انشورنس کے ماریکٹ شئیر اور رسک اٹھانے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور انکی حکمت عملی سے کمپنی کے کاروبار ی حجم میں اضافہ جبکہ مجموعی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔ میاں شاہد یونائیٹڈ انشورنس کمپنی جو یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کا حصہ ہے کے سب سے بڑے شئیر ہولڈر ہیں۔ اسکے علاوہ وہ مائیکرو فنانس بینکنگ، فارمنگ، ٹریکنگ اور سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کے بزنس سے بھی وابستہ ہیں۔