Select Page

د سمبر۱۸ : یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے ایکسپورٹ پروموشن زون، کراچی میں بدھ ۱۷ دسمبر ۲۰۱۴ کو اپنی نئی برانچ کا اغاز کر دیا ہے۔ اسکا افتتاح مہمان خصوصی جناب محمددین چاکرانی ، ڈائریکٹر ایکسپورٹ پروموشن زون نے کیا انکے ساتھ یونائیٹڈ انٹرنشنل گروپ کے چیئرمین میاں ایم اے شاہد بھی موجود تھے۔

یو آئی سی کا مقصد اپنے گاہکوں کو مسلسل عزم، خدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے. یہ اس کی برانچ نیٹ ورک کو وسعت دینے اور ملک کے تمام شہروں میں انشورنس کی خدمات فراھم کرنا کمپنی کی بنیادی پالیسی ہے۔

اس موقع مس ہما وحید ڈائریکٹر یونائیٹڈ انشورنس، جناب عزیز اللہ میمن، مشیر برائے یونائیٹڈ انشورنس اور چیئرمین ایس پی آئی انشورنس، مسٹر عبدالمجید، ڈائریکٹر ایس پی آئی انشورنس، جناب معظم خان، ڈائریکٹر ایس پی آئی انشورنس،جناب سلیم شیخ، صدر اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، مسٹر شکیل احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور یونائیٹڈ ونڈو تکافل کے سربراہ، میاں انور زاہد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو آئی سی اور یو آئی جی کی دیگر اھم شخصیات بھی موجود تھیں۔