Select Page

بیمہ پالیسی کے متعلق شکایات

یونائیٹڈ انشورنس اپنے کسٹمرز کو اعلیٰ کوالٹی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ا ور اس ضمن میں اپنے کسٹمرز کی شکایات کو بطریق احسن حل کرنا ہماری سروس کا بنیادی جزو ہے۔

مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کر کے آپ ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں تا کہ ہم ان کا حل پیش کر سکیں۔

شکایت درج کرنے کا طریقہ:

آپ مندرجہ ذیل ذرائع سے اپنی شکایات ہم تک پہنچا سکتے ہیں۔

1۔    بذریعہ ہماری آن لائن شکایاتی سیل

2۔   بذریعہ ای میل / خط بنام

ہما وحید
ایگزیکٹو ڈائریکٹر
ای میل: info@theunitedinsurance.com
فون: 35621461,35221803

اپنا بیمہ پالیسی نمبر تمام مراسلات میں درج کریں۔

ہماری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ آپ کی شکایت فون ہی پر حل کر دی جائے۔ تا ہم اگر کسی و جہ سے یہ ممکن نہ ہو ا ور معاملے کی مزید چھان بین کی ضرورت ہو، تو ایسی صورت میں ہم آپ کی شکایت وصول ہونے کے 3 دن کے اندر تحریری جواب دیں گے۔

دریں اثناء اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی سوال ہو تو آپ ہمارے مذکورہ بالا نمائندے سے رجوع کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اگر آپ کو اپنی بیمہ پالیسی کے متعلق ، بروکر، ایجنٹ ، سرویئر یا بینک کے خلاف کوئی شکایت ہو تو آپ مذکورہ بالا نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ہمارے جواب سے مطمئن نہ ہوں تو آپ اپنی شکایت کے سلسلے میں مندرجہ زیل فورم سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں:

دست برداری:
اگر کمپنی کی طرف سےآپکی جمع کرائی ہوئی شکایت کا صحیح طور پرازالہ نہیں کیا جا رہا ہوتو آپ اپنی شکایت سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف  پاکستان ("SECP”) میں درج کر سکتے ہں . تاہم، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی صرف ان شکایات پر نظرثانی کرے گا جو پہلے باضباطہ طور پر کمپنی کو دی جا چکی ہوں اور کمپنی اس کو حل کرنے میں ناکام رہی ہو ۔ اس کے علاوہ، غیر متعلقہ شکایات جو ایس ای سی پی کے دائرہ کار میں نہیں آتیں تو ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی.

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف  پاکستان
این آئی سی بلڈنگ، 63 جناح ایونیو،
اسلام آباد، پاکستان.

  • وفاقی انشورنس محتسب کے سیکریٹریٹ یا سمال ڈسپیوٹس ریزولوشن کمیٹی  (جن کی تفصیلات کے لیے مندرجہ زیل لنک پر کلک کریں)
    پالیسی سے متعلق شکایات