ہمیں اپنے شیئر ہولڈرز کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ۳۱ دسمبر ۲۰۱۲ کو ختم ہونے والے سال کے لئے بونس شیئر سرٹیفکیٹس جن کی منظوری ۲۰۱۳۔۰۴۔۲۹کو منعقدہ ۵۳ویں سالانہ اجلاس عام میں دی گئی تھی شیئر ہولڈرز کو ۲۰۱۳۔۵۔۱۶ کو ان کے رجسٹرڈ پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں ۔
جن شیئر ہولڈرز کے اکاؤنٹ سینٹرل ڈپازیٹری سسٹم (سی ڈی ایس) میں ہیں ان کے بونس شیئر ز کی رقومات ان کی اہلیت کے مطابق ان کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی ہیں ۔ جن شیئر ہولڈرز کو یہ بونس شیئرز (بی۔۱۸ ) نوٹس ہذا کی اشاعت کے سات یوم کے اندر اندر موصول نہ ہوں تو وہ برائے مہربانی کمپنی کے کراچی میں واقع رجسٹرڈ آفس کو تحریری طور پر مطلع کریں ۔
(زیڈ ایچ زبیری)
کمپنی سیکریٹری
مورخہ : ۲۰۱۳۔۵۔۱۶